Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر ضمنی چناؤ میں کانگریس اور ٹی آر ایس کے درمیان مقابلہ متوقع

پالیر ضمنی چناؤ میں کانگریس اور ٹی آر ایس کے درمیان مقابلہ متوقع

انتخابی میدان میں امیدواروں کو نہ اتارنے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کا اعلان
حیدرآباد ۔ /24 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں حلقہ اسمبلی پالیر کے ضمنی چناؤ میں جو /16 مئی کو منعقد ہوگا ۔ حکمران تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہوگا کیونکہ تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اس چناؤ میں ان کے امیدواروں کو نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ضمنی چناؤ کانگریس کے ایم ایل اے آر وینکٹ ریڈی کے انتقال کے بعد ضروری ہوگیا ہے اور کانگریس پارٹی نے ان کی بیوہ سچریتا ریڈی کو اس چناؤ میں پارٹی امیدواور بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکمران جماعت ٹی آر ایس نے اس چناؤ میں ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ کو پارٹی کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند وزیر آئی ٹی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ کو اس چناؤ کے لئے پارٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔ کانگریس نے دیگر تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ غیر منقسم ریاست آندھراپردیش کی روایت کے مطابق اور آنجہانی قائد کے کلین امیج کے پیش نظر وینکٹ ریڈی کی بیوہ کو ان سے مقابلہ کئے بغیر منتخب ہونے دیں ۔ تلنگانہ کانگریس یونٹ صدر این اتم کمار ریڈی نے پارٹیوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کانگریس کی نامزد امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب ہونے دینے کی اپیل کی ہے ۔ پارٹی کے کارگزار صدر ایم بھٹی وکرمارکا نے بھی اس سلسلہ میں تلگودیشم پارٹی تلنگانہ یونٹ صدر ایل رمنا ، وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی ۔ اس اپیل پر وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم پارٹی نے اس ضمنی چناؤ میں ان کے امیدواروں کو نہ کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سپورٹ کے لئے ٹی ڈی پی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وکرمارکا نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم)  ، جن کا ضلع کھمم میں اثر ہے ۔ اس چناؤ میں ان کے امیدواروں کو نہیں اتاریں گی ۔ اس ضمنی چناؤ میں کانگریس کی تائید وحمایت کرنے والی دیگر اپوزیشن جماعتوں پر کے ٹی راما راؤ نے ان کے اس اقدام پر تنقید کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس جو مخالف کانگریس جماعتیں ہیں اب پالیر ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کو شکست دینے کیلئے ایک ساتھ ہوگئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT