Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر ضمنی چناؤ ۔ سی پی ایم کیخلاف ٹی آر ایس کی شکایت

پالیر ضمنی چناؤ ۔ سی پی ایم کیخلاف ٹی آر ایس کی شکایت

آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے الیکشن کمیشن پر زور

حیدرآباد 15 مئی (آئی این این) حلقہ اسمبلی پالیر کے ضمنی چناؤ کے سلسلہ میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے سی پی آئی (ایم) کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی اور آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر کو پیش کئے گئے شکایتی مکتوب میں ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی سمن، رکن اسمبلی جی بالا راجو اور ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے الزام عائد کیاکہ سی پی ایم کیڈر کی جانب سے دوسری پارٹیوں کو پولنگ ایجنٹس نامزد کرنے کے خلاف دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سی پی ایم بوتھ پر قبضہ اور رگنگ کرنا چاہتی ہے۔ ٹی آر ایس کے ان قائدین نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ گزشتہ تین دہوں سے سی پی ایم تیلالرویلی ولیج میں بوتھس پر قبضہ کررہی ہے اور دوسری پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹس کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیتے ہوئے رگنگ کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT