Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر میں بیالٹ پیپرس کے استعمال کے خلاف نہیں : کے ٹی آر

پالیر میں بیالٹ پیپرس کے استعمال کے خلاف نہیں : کے ٹی آر

حیدرآباد 5 مئی ( آئی این این ) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کانگریس پارٹی کے اس مطالبہ کی مخالف نہیں ہے کہ پالیر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بیالٹ پیپر کا استعمال کیا جائے ۔ ٹی آر ایس ورکرس کے ایک اجلاس سے کھمم رورل منڈل میں خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کانگریس کے الزامات کو مسترد کردیا کہ ٹی آر ایس الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود الیکشن کمیشن سے اپیل کرینگے کہ پالیر اسمبلی حلقہ میں ضمنی چناؤ کیلئے بیالٹ پیپرس استعمال کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT