Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے شدہ امر

پالیر میں ٹی آر ایس کی کامیابی طئے شدہ امر

پارٹی نے عوام کے دل جیت لئے ہیں : جگدیش ریڈی کا ادعا
حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے آج واضح کیا کہ پالیر ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ برسر اقتدرا جماعت نے عوام کے دل جیتے ہیں اور اس نے ابھی یہاں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ پالیر میں ٹی آر ایس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے ٹی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کانگریس پارٹی انتخابی روایات کے خلاف ہمدردی کی لہر کا کارڈ چل رہی ہے ایسے میں عوام کو چاہئے کہ وہ ٹی آر ایس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پالیر میں بھی ٹی آر ایس کو کامیابی ملیگی جس طرح کے سی آر نے ضمنی انتخاب میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ بھی پالیر میں کامیابی حاصل کرینگے ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ پالیر اسمبلی حلقہ کے عوام نے بھی ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کا ذہن بنالیا ہے اور اب یہاں سے پارٹی امیدوار کی کامیابی طئے شدہ امر ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر محض ہمدردی کی لہر کے دعوی پر انتخابات میںمقابلہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT