Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر میں 90 فیصد رائے دہی

پالیر میں 90 فیصد رائے دہی

حیدرآباد۔16مئی ( پی ٹی آئی) تلنگانہ میں ضلع کھمم کے حلقہ اسمبلی پالیر کے ضمنی امتحانات کیلئے آج تقریباً 90فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ‘ جہاں ٹی آر ایس ‘ کانگریس اور سی پی آئی ( ایم) کے درمیان تین رخی مقابلہ ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر بھنور لعل نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ پولنگ کے دوران کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘ تقریباً 90فیصد ووٹرس نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ‘‘ ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے مارچ میں انتقال کے بعد منعقدہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کی حیثیت سے انکی بیوہ سچترا  ریڈی مقابلہ کررہی ہیں ۔ ٹی آر ایس نے وزیر عمارات و شوارع تملا ناگیشور راؤ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ 13 امیدواروں میں سی پی آئی ( ایم) کے پی سدرشن راؤ بھی شامل ہیں ۔ ووٹوں کی گنتی 19مئی  کو صبح 8بجے ہوگی اور چند گھنٹوں بعد نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT