Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی سیٹ 2017 کے نتائج کا اعلان

پالی سیٹ 2017 کے نتائج کا اعلان

ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری کی اخباری نمائندوں سے بات چیت

حیدرآباد ۔7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے پالی ٹیکنیک میں داخلوں کے حصول کے لیے گذشتہ ماہ 22 اپریل کو منعقدہ ’ پالی سیٹ 2017 ‘ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ آج یہاں اندرا پریہ درشنی ڈگری کالج احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے شریمتی آر آر آچاریہ اسپیشل چیف سکریٹری و دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ’ پالی سیٹ 2017 ‘ کے نتائج جاری کئے اور بتایا کہ گذشتہ ماہ 22 اپریل کو منعقدہ پالی سیٹ کے نتائج اندرون پندرہ یوم جاری کرتے ہوئے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پالی سیٹ 2017 میں جملہ 1,28,107 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ 109058 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کیں ۔ اس طرح نتائج کا اوسط 85.13 فیصد رہا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ پالی سیٹ 2017 نے 79041 لڑکوں کے منجملہ 65622 نے کامیابی حاصل کی ۔ جب کہ 49066 لڑکیوں کے منجملہ 43436 نے کامیابی حاصل کی ۔ پالی سیٹ 2017 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے طلباء کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 8628 مسلم لڑکے لڑکیوں کے منجملہ 6275 لڑکے اور لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح عیسائی طبقہ نے 524 لڑکے اور لڑکیوں کے منجملہ 467 نے کامیابی حاصل کیں ۔ بدھسٹ طبقہ کے 163 لڑکے و لڑکیوں کے منجملہ 149 نے کامیابی حاصل کیں ۔ سکھ طبقہ کے 17 لڑکے و لڑکیوں کے منجملہ 10 نے کامیابی حاصل کیں علاوہ ازیں اینگلو انڈین طبقہ کے 1399 لڑکے و لڑکیوں کے منجملہ 1187 نے کامیابی حاصل کیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر ضلع واری و ریاستی سطح کے سرفہرست ( رینک حاصل کرنے والے ) رہنے والے طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان بھی کیا ۔ اس طرح نیرج دتو ( ورنگل ٹاون ) نے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا جب کہ منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والی طالبہ اے سندھو نے ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا اور ملکاجگیری ( میڑچل ) سے تعلق رکھنے والی طالبہ ایم اکشتیا نے ریاستی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT