Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی ٹکنک کورسیس کی کشش ختم ہورہی ہے

پالی ٹکنک کورسیس کی کشش ختم ہورہی ہے

تیس فیصد سیٹس خالی پڑی ہیں، دوسری ریاستوں کے امیدواروں کے داخلے پر پابندی
حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) پالی ٹکنک کالجس میں داخلوں کی کشش بھی کم ہوگئی۔ جمعہ کے دن کونسلنگ کے پہلے مرحلہ کے اختتام پر تیس فیصد سیٹس خالی ہیں۔ پالی ٹکنکس میں داخلے کے لئے پالی ٹکنک انٹرنس پالی سیٹ میں کوالیفائی امیدوار داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔ پالی سیٹ کنوینر کے بتائے ہوئے اعداد و شمار کے مطابق پالی ٹکنک کورسیس کی مقبولیت گھٹ گئی ہے۔ اس سال 185 سرکاری اور پرائیوٹ پالی ٹکنکس میں 44 ہزار 451 سیٹس میں سے صرف 31 ہزار 312 سیٹس پر داخلے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال بھی کونسلنگ کے اختتام پر 14 ہزار 721 سیٹس خالی رہ گئی تھیں۔ تلنگانہ میں جملہ سیٹس 58 ہزار 80 تھیں جو گزشتہ سال کم ہوکر 44 ہزار 451 رہ گئیں کیوں کہ کم ہوکر 44 ہزار 451 رہ گئیں کیوں کہ داخلوں کی وجہ سے 38 کالجس بند ہوگئے۔ پالی ٹکنکس کی تعداد 223 سے گھٹ کر 185 رہ گئی۔ پرائیوٹ پالی ٹکنکس میں 80 فیصد سیٹس پر کوئی داخلے نہیں ہوئے۔ گورنمنٹ پالی ٹکنکس میں بھی بعض کورسیس میں داخلے صفر ہیں۔ ملازمتوں کے مواقع میں کمی کی وجہ سے پالی ٹکنکس کی کشش گھٹ گئی ہے۔ داخلوں میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت نے دوسری ریاستوں کے طلبہ کے داخلوں پر پابندی لگادی ہے۔

TOPPOPULARRECENT