Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلوں کیلئے 29 مئی سے کونسلنگ

پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلوں کیلئے 29 مئی سے کونسلنگ

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے پالی ٹیکنک کالجوں کے کورسیس میں داخلوں کے لئے جاریہ ماہ 29 مئی سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ کنوینر پالی سیٹ 2017 شریمتی وانی پرساد نے یہ بات بتائی اور کہاکہ گزشتہ روز منعقدہ ایک اجلاس میں پالی سیٹ 2017 کے لئے داخلہ شیڈول کو قطعیت دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ کونسلنگ میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنے تمام تر صداقت ناموں کے ساتھ کونسلنگ میں شرکت کریں۔ انھوں نے کہاکہ پالی ٹیکنک کورسیس میں داخلوں کے لئے جاریہ ماہ 24 مئی کو www.tspolycet.nic.in ویب سائیٹ پر رینکس کے ساتھ تاریخ بھی طلباء کو دستیاب رہے گی۔ شریمتی وانی پرساد نے طلباء سے کونسلنگ میں حاضر ہوتے وقت پالی سیٹ 2017 ہال ٹکٹ، رینک کارڈ، آدھار کارڈ، چوتھی تا دسویں جماعت کے بونافائیڈ سرٹیفکٹ، ذات پات کا سرٹیفکٹ کے علاوہ آمدنی سرٹیفکٹ و دیگر صداقت نامے ساتھ رکھنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صداقت ناموں کی جانچ 29 مئی تا 7 جون کی جائے گی۔ ویب آپشن 29 مئی تا 8 جون دیئے جاسکتے ہیں اور 10 جون سے نشستیں مختص کی جائیں گی۔ اور 14 جون سے تمام پالی ٹیکنکس کالجوں میں باقاعدہ طور پر تعلیم کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT