Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پامپور ‘ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا سہرا کس کے سر؟

پامپور ‘ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا سہرا کس کے سر؟

نئی دہلی 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پامپور میں سی آر پی ایف بس پر حملہ اور مابعد انکاؤنٹر کا معاملہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ یہ تنازعہ اس بات پر ہے کہ دہشت گردوں کو کس نے ہلاک کیا ہے ۔ فوج نے یہ ادعا کیا ہے کہ جوابی فائرنگ میں اس نے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ سی آر پی ایف نے اس کے خلاف احتجاج درج کیا ہے اور کہا کہ فوج نے غلط دعوی کیا ہے ۔ سی آر پی ایف نے الزام عائد کیا کہ فوجی جوان انکاؤنٹر ختم ہونے کے بعد یہاں پہونچے تھے اور یہاں انہوں نے مہلوک دہشت گردوں کے ساتھ سیلفی لینی شروع کردی تھی ۔ سی آر پی ایف وادی کشمیر میںانسداد دہشت گردی کارروائیوں میں شامل ہے ۔ سی آر پی ایف کے ادعا کے فوری بعد فوج کی شمالی کمان نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ فوج کے جوانوں نے ہی پامپور میں حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔ جنہوں نے سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کیا تھا ۔ اس پر برہمی کا شکار سی آر پی ایف کے اہلکاروں اور حکام نے یہ معاملہ فوج کے اعلی عہدیداروں سے رجوع کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT