Friday , September 22 2017
Home / دنیا / پانا ما سٹی : موزک فونسیکا کے اسٹور پر چھاپہ، اہم دستاویز برآمد

پانا ما سٹی : موزک فونسیکا کے اسٹور پر چھاپہ، اہم دستاویز برآمد

پانا ما سٹی۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)  انویسٹی گیشن حکام نے آف شورکمپنی موزک فونسیکاکے زیراستعمال اسٹور ہاؤس پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیا ہے۔تفتیش کاروں نے چھاپے کے دوران اسٹور سے ملنے والے شواہد بڑی تعداد میں قبضے میں لے لئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ایسے شواہد بھی قبضے میں لئے گئے ہیں جنہیں موزک فونیسکا حکام نے ضائع کر نے کی کوشش کی تھی تاہم تفتیش کا ر ایسے تلف کئے گئے دستاویزات کئی تھیلوں میں بھر کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موزک فونیسکا فرم دنیا میں ہلچل پیدا کرنے والے پاناما لیکس معاملے کا سبب ہے اور پانا ما پیپر ز نے آف شور کمپنیوں میں دنیا کے کئی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کا انکشاف کیا تھا۔
ہمارے بغیر جنیوا مذاکرات ڈھونگ ہیں: شامی اپوزیشن
جنیوا۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنیوا میں شام کے بحران کے حل کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت ایک بار پھر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ شامی حزب اختلاف نے جنگ بندی اور مذاکرات کی شرائط پوری نہ کئے جانے پر بطور احتجاج مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ شامی حزب اختلاف کی نمائندہ سپریم نیشنل کونسل کے چیئرمین اورمذاکرات کار جارج صبرا نے واضح کیا ہے کہ ان کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔جارج صبرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم نیشنل کونسل کے سوا شام کا اور ایسا کوئی بھی گروپ نہیں جسے شامی اپوزیشن کا نمائندہ قرار دے کران سے بات چیت کی جائے۔ جب تک وہ مذاکرات میں شامل نہیں ہوتے اس وقت تک بات چیت محض ڈھونگ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT