Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ روزہ ایویئیشن شو کا بیگم پیٹ ایرپورٹ پر اختتام

پانچ روزہ ایویئیشن شو کا بیگم پیٹ ایرپورٹ پر اختتام

حیدرآباد۔20 مارچ (این ایس ایس) شہری ہوا بازی پر ایشیا کے ایک بڑے پانچ روزہ شو کا آج شام یہاں بیگم پیٹ ایر پورٹ پر اختتام ہوا۔ یہ ایونٹ جس کا آغاز پہلی مرتبہ 2008ء میں ہوا تھا، اس قدر اہمیت کا حامل ہوگیا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اس کا افتتاح کرنے کو ان کیلئے مناسب اور موزوں سمجھا۔ اس شو کا چھٹا ایڈیشن مارچ 2018ء میں 14 تا 18 مارچ  منعقد ہوگا۔ اس شو کو ہندوستانی ہوا بازی صنعت کو فروغ دینے اور اس کی ترقی کو تیز تر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔ شہری ہوا بازی پر بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس کا اہتمام مشترکہ طور پر وزارت شہری ہوا بازی اور فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کیا گیا تھا تاکہ ہوا بازی اور متعلقہ انڈسٹریز کو ان کے پراڈکٹس ؍ سرویسیس کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے اور اس شعبہ میں ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ اس ایونٹ میں عالمی سطح پر دستیاب عصری ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی عوام کو واقف کروایا گیا۔ اس ایونٹ میں دُنیا بھر سے کوئی 5,000 ایوئیشین اینڈ ایرو اسپیس ایکسپرٹس بشمول مینوفیکچررس، ایم آر او سرویس پروائیڈرس، ایرپورٹ، آپریٹرس، ایرلائینس، ٹیکنالوجی سرویس پروائیڈرس، انوسٹرس، فینانشیل انسٹیٹیوشنس، مارکٹ ایکسپرٹس وغیرہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT