Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ روپئے میں کھانے کے مزید چار مراکز کا افتتاح

پانچ روپئے میں کھانے کے مزید چار مراکز کا افتتاح

حیدرآباد 28 اگسٹ ( این ایس ایس ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے آج پرانے شہر میں پانچ روپئے میں کھانے کے مزید چار مراکز کا افتتاح انجام دیا ۔ اس اسکیم پر مجلس بلدیہ حیدرآباد کی جانب سے ہرے کرشنا موومنٹ چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے عمل آوری کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے چار مراکز کا منڈی میر عالم ‘ مادنا پیٹ مارکٹ ‘ ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل اور اسٹیٹ سنٹرل لائبریری افضل گنج پر افتتاح انجام دیا ۔ جی ایچ ایم سی جوائنٹ کمشنر روی کرن ‘ جی ایچ ایم سی زونل کمشنر سبرامنیم اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہرے کرشنا موومنٹ کونٹیا سوامی جی تمام مراکز کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ان مرکاز کے افتتاح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مجلس بلدیہ اور ہرے کرشنا موومنٹ کی کاوشوں کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT