Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ روپئے کھانا اسکیم سے رکن اسمبلی کا استفادہ

پانچ روپئے کھانا اسکیم سے رکن اسمبلی کا استفادہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی منگلہ گیری حلقہ ضلع گنٹور ریاست آندھرا پردیش مسٹر اے راما کرشنا ریڈی نے حیدرآباد شہر میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے شروع کردہ پانچ روپئے کھانا اسکیم سے استفادہ کیا ۔ رکن اسمبلی نے آج یہاں بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں قائم کھانا اسکیم سنٹر سے رجوع ہو کر قطار میں کھڑے رہے اور اسکیم کے بارے میں تفصیلات سے واقفیت حاصل کیا اور کھانا کھایا ۔ جس کے بعد انہوں نے اسکیم پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات کا عزم کیا کہ وہ بھی اپنے حلقہ اسمبلی میں غریب افراد کے لیے اسطرح کی اسکیم شروع کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ یہاں پر اسکیم سے استفادہ کے لیے ہی آئے ہیں ۔ اس رکن اسمبلی کے تعلق سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ بالکل سدھے اور سادھے ہیں اور آر ٹی سی بسوں میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT