Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ روپئے کھانا اسکیم کے مزید تین سنٹرس کا قیام

پانچ روپئے کھانا اسکیم کے مزید تین سنٹرس کا قیام

حیدرآباد /11 جنوری ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شہر حیدرآباد میں آج تین مقامات پر پانچ روپئے کھانا اسکیم کے سنٹرس کا قیام عمل میں لایا ۔ ڈپٹی مئیر جی ایچ ایم سی بابا فصیح الدین نے فیور ہاسپٹل نل کنٹہ میں سنٹر کا افتتاح انجام دیا اور اس موقع پر کہا کہ بلدیہ اس اسکیم پر 30 کروڑ روپئے حرچ کر رہی ہے جس سے غریب افراد کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اسکیم کے سی آر چیف منسٹر دور اندیشی ہے جس سے غرباء کو کافی فائدہ ہو رہا ہے ۔ اس دوران خیریت آباد رکن اسمبلی سی رامچندرا ریڈی نے بسواتاراکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر بنجارہ ہلز میں پانچ روپئے دوپہر کے کھانے کے اسکیم کا افتتاح انجام دیا ۔ اس کے علاوہ چارمینار حلقہ میں گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج کے قریب سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مقاmy افراد بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT