Friday , April 28 2017
Home / سیاسیات / پانچ ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق ختم

پانچ ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق ختم

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی پانچ ریاستوںمیں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے ماہ جنوری سے نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق نئی اسمبلیو ں کی تشکیل کے بعد ختم ہوگیا ہے ۔ کابینی سکریٹری اور اترپردیش ‘ اترکھنڈ ‘ گوا ‘ پنجاب اور منی پور کے عہدیداروں کے نام ایک مکتوب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب ضابطہ اخلاق کا نفاذ ختم ہوگیا ہے چونکہ یہاں نئی اسمبلیاں تشکیل پا گئی ہیں۔ کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ ڈاٹا کے مطابق مرکزی حکومت سے 4 جنوری سے 2 مارچ کے درمیان ضابطہ اخلاق کی منظوری کی جملہ 179 تجاویز موصول ہوئی تھیں اور ان میں 24 تجاویز کو اسی دن منظوری دیدی گی ہے جبکہ 34 تجاویز سے ایک دن میں اور 39 تجاویز سے دو دن میں نمٹا گیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ صرف 29 تجاویز ایسی تھیں جن کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا اس لئے ان تجاویز کو پانچ دن یا اس سے زائد وقت لیتے ہوئے منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں مرکزی بجٹ کی قبل از وقت پیشکشی بھی شامل تھی ۔ اس بار مرکزی بجٹ کو 28 فبروری کی بجائے یکم فبروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT