Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پانچ ریت کے ٹریکٹر ضبط

پانچ ریت کے ٹریکٹر ضبط

یلاریڈی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ ، شیوار پر بڑی ندی سے غیرقانونی طور پر ریت منتقلی پر پانچ ٹریکٹروں کو تحصیلدار مسٹر دتاترین نے ضبط کر کے مہر بند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق کناپور سے تعلق رکھنے والے ٹریکٹرس پولکم پیٹ سے دوسری منڈلوں کو ریت منتقل کرنے کی اطلاعات پر ان کو ضبط کیا گیا ۔ منڈل لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن ان ٹریکٹروں کو منتقل کیا گیا جہاں فی ٹریکٹر پر تین ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ تحصیلدار مسٹر دتاتری نے ناجائز طریقہ سے ریت منتقل کرنے پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT