Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / پانچ سالوں سے پندرہ سال کی سوتیلی بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والا باپ گرفتار

پانچ سالوں سے پندرہ سال کی سوتیلی بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والا باپ گرفتار

کلکتہ:روہین گیا عرف رنجیت جس کی عمر 48سال بتائی گئی ہے کو پولیس نے مبینہ طور پر پندرہ سال کی سوتیلی بیٹی کی پچھلے پانچ سالوں سے عصمت ریزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جنوبی کلکتہ کے سروے پارک سے ملز م کو جمعرات کے روزگرفتار کیاگیا

۔وہ مبینہ طور پر جب بھی لڑکی گھر میں اکیلی رہتی اس کی عزت لوٹنے کاکام کیاکرتا تھا۔ بتایاجارہاہے کہ جنسی ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی کچھ روز قبل گھر سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئی تھی مگر اس کو ملزم نے دوبارہ گھر واپس لانے کاکام کیاتھا۔

پولیس کودئے گئے لڑکی کے بیان کے مطابق‘لڑکی نے اس واقعہ کے متعلق ماں کو واقف کروایا مگر ماں نے اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور نہیں کیا

۔شکایت پر ملزم کوائی پی سی کے دفعہ376اور پی او سی ایس او ایکٹ کے سیکشن 5کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT