Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ سالوں میں غرباء کو دو بیڈ روم امکنہ کی فراہمی : کے ٹی آر

پانچ سالوں میں غرباء کو دو بیڈ روم امکنہ کی فراہمی : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : آئی ٹی و پنچایت راج وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وہ پانچ سالوں میں حیدرآباد میں تمام غرباء کو دو بیڈ روم امکنہ فراہم کریں گے ۔ جمعہ کو پدما راؤ نگر میں حمال بستی میں دو بیڈ روم امکنہ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غرباء کے لیے تمام تر سہولتوں سے آراستہ بہترین امکنہ تعمیر کرے گی ۔ حکومت غرباء اور محروم طبقات کی فلاح کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 10,000 امکنہ کی تعمیر مکمل ہوگی جب کہ 20,000 امکنہ کی آئندہ سال اور تیسرے سال مزید 50,000 امکنہ تعمیر کئے جائیں گے ۔ ٹی آر ایس حکومت امکنہ سہولت کی فراہمی سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ آئی ڈی ایچ کالونی میں تعمیر کردہ مکانات کی طرز پر یہ تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اچھے امکنہ کی سہولت کے ساتھ عالمی شہر بن جائے گا جہاں بہترین زندگی گزارنے کا سامان اور سہولتیں امن اور نظم و ضبط کی فراہمی یقینی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT