Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / پانچ سو کروڑ کے بینک فراڈ معاملے میں 2 سینئر ملازمین گرفتار

پانچ سو کروڑ کے بینک فراڈ معاملے میں 2 سینئر ملازمین گرفتار

چنئی۔ 2 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پانچ سو کروڑ روپے کے بینک فراڈ معاملے میں مالیاتی ادارہ ’فرسٹ لیزنگ کمپنی آف انڈیا لمیٹیڈ‘ کے دو سینئر ملازمین کو گرفتار کیا۔گزشہ دیر شب یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ای ڈی نے بتایا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرسٹ لیزنگ کمپنی کے سابق و ائس پریزیڈنٹ ایس دلیراج اور ایک دیگر چیف فائنانشل آفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 11 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فرسٹ لیزنگ کمپنی اور دیگر افراد کے خلاف سی بی آئی کے ذریعہ درج شدہ آئی ڈی بی آئی بینک اور ایس بی آئی کو تقریبا 500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے ایک دیگر معاملے سے وابستگی کا سراغ ملنے پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے ۔ اس معاملے میں ای ڈی نے پہلے کمپنی سابق منیجنگ ڈائریکٹر فاروق ایرانی کو گرفتار کررکھا ہے اور کمپنی کی 51 کروڈ کی املاک ضبط کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT