Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پانچ ڈی ایس پیز کے تبادلے

پانچ ڈی ایس پیز کے تبادلے

حیدرآباد ۔ /20 اگست (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج ریاست میں 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ کے شیوکمار اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گوپالا پورم ڈیویژن حیدرآباد کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او ضلع نظام آباد  آرمور  مقرر کیا ۔ اے رام ریڈی ایس ڈی پی او آرمور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس ہیڈکوارٹرس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک ایل بی نگر سائبر آباد مسٹر ایم سریدھر ریڈی  کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او وائرا ضلع کھمم مقرر کیا ہے ۔ اسی طرح بی رام ریڈی ایس ڈی پی او وائرا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈی اشوک کمار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اسپیشل برانچ ضلع کھمم کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ڈی پی او منوگرو ضلع کھمم مقرر کیا ہے ۔ تبادلہ ہونے والے عہدیداروں کو فوری اپنے متعلقہ عہدوں کا جائزہ حاصل کرلینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT