Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / پانڈے کے تقرر کیخلاف درخواست مسترد

پانڈے کے تقرر کیخلاف درخواست مسترد

احمدآباد 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائی کورٹ نے آج سابقہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جولیو ریبیرو کی مفاد عامہ کی درخواست مسترد کردی جس میں عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ میں ملزم ای پی پانڈے کے گجرات انچارج ڈی جی پی کی حیثیت سے تقرر کو چیلنج کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس وی ایم پنچولی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہاکہ یہ درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ ریبیرو نے پانڈے کے تقرر کو یہ کہتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ وہ فرضی انکاؤنٹر میں ملزم اور اِس وقت وہ ضمانت پر ہیں۔ ریبیرو سابق میں گجرات اور پنجاب کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ پانڈے کے اِس عہدہ پر تقرر سے عینی گواہان پر اثرانداز ہوسکتے ہیں کیوں کہ یہ کسی کی ملازمت کا معاملہ ہے۔
کیرالا میں لاپتہ نوجوانوں کا مقدمہ عنقریب این آئی اے کے سپرد
نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا سے لاپتہ نوجوانوں کا مقدمہ بہت جلد این آئی اے کے حوالہ کردیا جائے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ نوجوان بین الاقوامی دہشت گرد گروپ آئی ایس میں شامل ہوچکے ہیں اور اِس ضمن میں ریاستی پولیس کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی اِسے این آئی اے کے حوالہ کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیرالا پولیس نے تحقیقات پوری کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT