Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / پانی حاصل کرنے کی کوشش جان لیوا

پانی حاصل کرنے کی کوشش جان لیوا

لاتور میں دو گھنٹے سے قطار میں کھڑی 45 سالہ خاتون فوت
ممبئی 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں انتہائی خشک سالی کا شکار لاتور ضلع میں آج ایک خاتون پانی کیلئے قطار میں انتظار کے دوران فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب لاتور ضلع کے اٹولہ گاوں میں ایک بورویل سے پانی حاصل کرنے کیلئے قطار میں کھڑی 45 سالہ کیول بائی کامبلے فوت ہوگئی ۔ وہ دو گھنٹے سے قطار میں اپنی باری کی منتظر تھی ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ خاتون کو فوری لاتور میں ایک دواخانہ کو منتقل کیا گیا تاہم اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ خشک سالی سے متاثرہ بیڑ ضلع مے ںبھی گذشتہ مہینے 11 سالہ لڑکا سچن کانگر بھی ایک کنویں سے پانی حاصل کرنے کی کوشش کے دوران فوت ہوچکا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT