Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پانی قدرت کی عظیم نعمت، استعمال میں احتیاط ضروری کوہیر میں معلوماتی پروگرام سے عہدیداروں کا خطاب

پانی قدرت کی عظیم نعمت، استعمال میں احتیاط ضروری کوہیر میں معلوماتی پروگرام سے عہدیداروں کا خطاب

 

کوہیر۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر میں منڈل ڈیولپمنٹ آفس پر محکمہ آبرسانی کے زیر اہتمام سرپنچوں اور پنچایت سکریٹریز کے لئے پانی کی بچت اور مواضعات میں صاف صفائی سے متعلق ایک روزہ معلوماتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایم راجوڈی پی ایم اور منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر ایم بھکشاپتی اور رورل واٹر اسکیم کے اسسٹنٹ انجینئر محمد صابر حسین نے سرپنچوں کو بتایا کہ ناکافی بارش کی وجہ سے عوام کو پینے کے پانی کیلئے طرح طرح کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس میں نلوں کے ذریعہ سپلائی کیا جانے والا پانی لکیج ہونے سے اور وہاں سے گندہ پانی پمپوں میں شامل ہونے سے پانی پینے کے بعد وبائی امراض پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ لکیج ہونے والے پمپوں کو فوری بند کرنے کے اقدامات کریں اور نلوں سے پانی حاصل کرنے کے بعد نلوں کو بند کریں، نلوں کے اطراف پانی کو گڑھوں میں جمع ہونے نہ دیں۔ موریوں اور نالیوں میں صفائی کے کاموں کو انجام دیں۔ مختلف مواضعات سے پانی کے نمونوں کو حاصل کرتے ہوئے جے پال اور شاملہ لیاب ٹسٹ کروایا گیا ہے۔ محمد صابر حسین نے بتایا کہ پانی قدرت کی ایک عظیم نعمت ہے اس کو احتیاط سے خرچ کریں۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او بھکشا پتی نے انفرادی بیت الخلاء کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر گھر میں بیت الخلاء  ہونا ضروری ہے۔ اپنے گھروں کے اطراف ماحول کو صاف ستھرا رکھیں جو ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے 12ہزار روپئے ادا کئے جارہے ہیں۔
٭٭کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ کی اطلاع کے بموجب 10مارچ صبح 11:30 بجے کوہیر منڈل جنرل باڈی اجلاس محترمہ جے انیتا دفتر منڈل ڈیولپمنٹ پر مقرر ہے۔ تمام اراکین منڈل پرجا پریشد اور سرپنچوں کے علاوہ منڈل سطح کے تمام سرکاری عہدیداروں سے مقررہ وقت پر شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT