Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پانی میں کیمیکل ، عوام میں خارش

پانی میں کیمیکل ، عوام میں خارش

شمس آباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سورج گارڈن میں چند دنوں سے بورویل کے پانی سے مبینہ طور پر کیمیکل کی بدبو آرہی ہے جس سے عوام میں خارش کی شکایت پیدا ہوگئی ہے ۔ مقامی افراد کے بموجب چند دن قبل رات کے وقت سورج گارڈن کے ایک پلاٹ میں مبینہ طور پر تین ڈی سی ایم گاڑیاں آئیں اور اس میں موجود بیارلوں سے کیمیکل کو ڈرینیج میں ڈال دیا گیا جس کے چند دن بعد بورویل کے پانی میں کیمیکل کی بدبو آرہی ہے اور وہ پانی استعمال کرنے سے مقامی افراد کو مبینہ طور پر خارش پیدا ہوگئی اس کی شکایت شمس آباد ایم آر او اور گرام پنچایت میں کی گئی ۔ شمس آباد وی آر او روی نائیک اور گرام پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر یادگیری ریڈی نے مقام کامعائنہ کیا اور پانی کے نمونہ کو جانچ کیلئے بھیج دیئے اور تیقن دیا کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT