Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / پانی کا تحفظ بڑا چیلنج:نیتی آیوگ رکن

پانی کا تحفظ بڑا چیلنج:نیتی آیوگ رکن

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کے رکن رمیش چند نے آج کہا کہ کھانے کی حفاظت سے بڑا پانی کے تحفظ کا چیلنج ہے اور اس میں اسرائیلی ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ڈاکٹر چند نے زراعت کے شعبہ میں ہندستان ۔اسرائیلی دوطرفہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئندہ چند برسوں کے دوران کھانے کی حفاظت کے لئے 2.5 سے تین فیصد کی شرح سے اناج کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے لیکن اس سے بڑا چیلنج پانی کا تحفظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف بوند بوند پانی کا بہتر استعمال کرتاہے بلکہ اس نے بہت کم پانی سے فصلوں کی بھرپور پیداوار کی ٹیکنالوجی بھی تیار کر لی ہے ۔اس کے علاوہ بیت الخلاء کے پانی، آلودہ پانی اور نالوں کے گندے پانی سے ماحولیات کو نقصان بھی نہیں پہنچنے دیتا ہے ۔ مائکرو آبپاشی منصوبوں میں اس کی ٹیکنالوجی نہایت کارگر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT