Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / پانی کا ہر قطرہ بچاناہر کسی کی ذمہ داری

پانی کا ہر قطرہ بچاناہر کسی کی ذمہ داری

نوع انسانیت خودکو تباہی کے راستہ  پر لارہی ہے : مودی
نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں خشک سالی اور شدید گرمی کی لہر کو ماحولیاتی تبدیلی اور صورتحال میں ابتری سے مربوط کرتے ہوئے آنے والے مانسون میں پانی کا ہر ایک قطرہ بچانے اور جنگلات کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مودی جنہوں نے حال ہی میں کئی ریاستوں کے چیف منسٹرس سے خشک سالی کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے کہا کہ متعدد ریاستیں تحفظ آب کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں اور نیتی آیوگ کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں بہتر طریقہ کار تجویز کئے جائیں ‘ جن پر سارے ملک میں عمل آوری کی جاسکے ۔ وزیراعظم مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں دیگر مسائل پر بھی اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے شفافیت کیلئے نقدی سے پاک سماج اور کالے دھن کی سرگوبی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ مودی نے 30منٹ کے نشریہ میں ملک کے قوم کو بیماریوں سے محفوظ زندگی کیلئے یوگا پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور مطلع کیا کہ 21جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کا منعقد ہوگا اور وہ چندی گڑ؍ میں منعقد شدنی پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ ملک کو درپیش خشک سالی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’’ خواہ وہ انسان ہو کہ پرندے یا جانور سب کے سب اس مصیبت سے پریشان ہیں ۔ محض یہ ماحولیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے کہ ایسے سمائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ جنگلات کی کٹوتی ہورہی ہے ‘درخت کاٹے جارہے ہیں ۔ اسطرح خود نوع انسانیت ہی ماحولیات کو تباہ کررہی ہے اور خود کو بربادی کے راستہ پر لاکھڑا کی ہے ۔ چنانچہ جنگلات کا تحفظ اور پانی کا قطرہ قطرہ بچانا اب ہر کسی کی ذمہ داری ہے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT