Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پانی کی بالٹی میں گرنے پر کمسن کی موت

پانی کی بالٹی میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا۔ ایک دیڑھ سالہ لڑکا سید عبدالرزاق جو معز نگر علاقہ کے ساکن سید عثمان کا بیٹا پانی کی بکٹ میں گر کر فوت ہوگیا۔ سید عبدالرزاق اپنے مکان میں کھیل رہا تھا۔ یہ لڑکا ایک گیند سے کھیل رہا تھا اور کھیلتے کھیلتے پانی کی بکٹ کے قریب چلا گیا اور بکٹ سے گیند حاصل کرنے کی کوشش میں بکٹ میں گر کر فوت ہوگیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT