Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / پانی کی بلند لہروں کے ساتھ مچھلیاں بھی فضاء میں

پانی کی بلند لہروں کے ساتھ مچھلیاں بھی فضاء میں

ریاض۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس اور ویب نیوز پورٹلز پر ایک فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،جس میں عجائبات قدرت کا ایک انوکھا منظردیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ واقعہ مشرقی سعودی عرب کے راس التنورہ کا ہے جہاں سمندر میں چلنے والی تیز ہوا کے ساتھ پانی کی لہریں اتنی بلند ہوئیں کہ ہوا نے ان کا پانی اٹھا کر دور پھینک دیا۔ ہوا کے ذریعے پھینکے گئے پانی کے ساتھ اس میں موجود مچھلیاں بھی ساتھ ہی اچھل گئیں اور ایسے لگا جیسے آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہو رہی ہے۔ القصیم یونیورسٹی میں شعبہ جغراجیہکے ڈین ڈاکٹر عبداللہ المسند نیمیڈیا  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا ہوا کے ذریعے اتنی بلندی تک جانا قدرت کا عجوبہ ہے۔ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ سمندر میں و اطراف سے مخالف سمت میں ہوا چل رہی تھی جس کے نتیجے میں سمندری پانی اتنا بلند ہوا کہ اس میں موجود مچھلیاں اور مینڈک اچھل کر دور جا گرے اور ایسے لگا جیسے آسمان سے بارش کے ساتھ ساتھ مچھلیاں برس رہی ہیں۔ بتایا کہ ایسے واقعات کا ظہور بہت نادرہے۔ ایسے واقعات ہر جگہ ظہور پذیر نہیں ہوتے تاہم قبل ازیںمیں جازان اور خلیج میں ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT