Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پانی کی تقسیم پر دہلی میں اجلاس، کے سی آر کی ہریش راؤ سے بات چیت

پانی کی تقسیم پر دہلی میں اجلاس، کے سی آر کی ہریش راؤ سے بات چیت

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس): چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف ریاستوں کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم سے متعلق کلیدی کونسل کے 21 ستمبر کو دہلی میں منعقد شدنی اجلاس سے قبل وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور متعلقہ عہدیداروں سے آج یہاں اپنے کیمپ آفس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا ۔ مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی نے دو تلگو ریاستوں کے مابین دریائی پانی کی تقسیم اور پراجکٹوں سے متعلق امور و مسائل کی یکسوئی کے لیے سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں یہ اجلاس طلب کی ہیں ۔ باور کیا جاتا ہے کہ کے سی آر نے کونسل کے اجلاس کے مسئلہ پر اپنے آندھرا پردیش کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بعض پراجکٹوں کی راہ میں حائل ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ کونسل کے مجوزہ اجلاس میں آبپاشی کے پراجکٹوں کے علاوہ کرشنا اور گوداوری کے مسائل کا دوستانہ حل تلاش کرنے کے مختلف راستوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ہریش راؤ نے بھی اے پی کی تلگو دیشم حکومت پر تلنگانہ کے آبپاشی پراجکٹوں کو سبوتاج کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT