Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پانی کی روزآنہ سربراہی اسکیم پر عمل آوری ملتوی

پانی کی روزآنہ سربراہی اسکیم پر عمل آوری ملتوی

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) شہر میں روزآنہ پینے کے پانی کی سربراہی اسکیم پر عمل آوری کو قانون ساز کونسل کے چناؤ کے لئے نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔ میٹرو واٹر بورڈ نے قبل ازیں روزآنہ سربراہی آب یکم فروری سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا بعد میں اسے ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کیا گیا تھا۔ اب اس پر عمل آوری مارچ کے وسط تک نہیں ہوسکے گی۔ اس وقت تجرباتی طور پر شہر کے دو سو سلم بستیوں میں روزآنہ پانی کی سربراہی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT