Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پانی کی قلت پر قابو پانے مختلف اقدامات

پانی کی قلت پر قابو پانے مختلف اقدامات

واٹر ہارویسٹنگ پٹ کی تعمیر کا لزوم : مئیر حیدرآباد کا اعلان
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ اور مستقبل میں پانی کی قلت کو روکنے بلدیہ نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں تعمیراتی اجازت اور نل کے کنکشن کیلئے واٹر ہارویسٹنگ پٹ ( زمین میں پانی جذب کرنے کے گڑھے ) کو تعمیر کرنا ضروری ہوگا اور اس شرط پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ مئیر حیدرآباد مسٹر بی رام موہن ریڈی نے بات بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں جرنلسٹ یونین کی جانب سے منعقدہ پروگرام صحافت سے ملاقات میں شرکت کی اور بتایا کہ پانی کے سنگین مسئلہ سے نمٹنے سمر ایکشن پلان کے علاوہ مستقبل پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے ۔ مئیر نے دعویٰ کیا کہ 100 دن ترقیاتی پروگرام میں 60 فیصد ترقیاتی کام مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ 40 فیصد کام تکمیل کے میں مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد شہرکو عالمی معیار کا شہر بنانے اور محفوظ شہر بنانے کے مثالی اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی پولیس کی مدد سے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں اورپارکنگ نظام کو بہتر بناتے ہوئے اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کیا جائے گا ۔ مئیر بلدیہ نے کہا کہ شہر میں ایک دن 25 لاکھ پودے اگانے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور 365 دن سڑکوں کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نالوں کی صفائی کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT