Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پانی کے ا ستعمال میں کفایت ضروری

پانی کے ا ستعمال میں کفایت ضروری

یلاریڈی /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پینے کے پانی کی دشواری دور کرنے کیلئے تمام ساتھ دیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے زرعی پمپ کرایہ پر لیتے ہوئے پانی سربراہ کیا جائے اور کسان بھی اپنے بورویلس عوام کی خاطر کرایہ دیں انہیںہر ماہ پانچ ہزار روپئے کرایہ ادا کیا جائے گا ۔ محکمہ آر ڈبلیو ایس کی نگرانی میں زرعی بورویلس سے محتلف علاقوں کو پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ فی الوقت آبی قلت شدید ہونے کی صورت میں عوام بھی کفایت سے پانی خرچ کریں ۔ ضائع کرنے سے پرہیز کریں ۔ حلقہ میں مزید 23 تالابوں کو تزئین نو کرنے کیلئے ٹنڈرس مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشن کاکتیہ کے کاموں کی مقامی کسان ہی نگرانی کرے ں۔ مستقر پر سی سی شاہراہ کا کام زوروں پر چل رہا ہے ۔ سرک کے دونوں جانب درختوں کی افزائش کیلئے عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے ۔ یلاریڈی کے بڑا تالاب کو منی ٹینک بنڈ میں تبدیل کرنے کیلئے پانچ کرور روپئے کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اس دوران بتایا کہ یلاریڈی کو م۔طور کیا گیا ۔ میناریٹی گوروکل اسکول آنے والے تعلیمی سال سے ہی آغاز کردیا جائے گا ۔ اس کیلئے مقامی سوشیل ویلفیر بوائز گوروکل اسکول کی قدیم عمارت کو عارضی طور پر استعمال کیا جائے گا اور کچھ ہی عرصہ میں سوریاپیٹ بائی پاس روڈ پر مستقل خوبصورت عمارت تعمیر کی جائے گی ۔ جدید طور پر منظور کیا گیا ۔ ایس سی گرلز اسکول کیلئے 20 ایکڑ اراضی کا معائنہ کیا جاہرا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس سی گرلز ڈگری کالج کیلئے بھی حلقہ میں اراضی تلاش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مسٹر گنگادھر ، سرینواس ، راجو ، محمد سخاوت علی ، محمد عبدالرفیق ، سرینواس ریڈی ، محمد افروز اور ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT