Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / پانی کے بین ریاستی تنازعات کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم ہوگی

پانی کے بین ریاستی تنازعات کو حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم ہوگی

نئی دہلی، 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پانی کے بین ریاستی تنازعات کو حل کرنے کے لئے حکومت تنازعہ یکسوئی کمیٹی قائم کرے گی جو دو سال کے اندر اس تنازعہ کو سلجھائے گی۔بجلی کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج مرکزی وزیر آبی وسائل کی غیر موجودگی میں ان کی طرف سے وقفہ سوالات میں سی پی آئی کے ڈی راجہ کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں کئی دریاؤں کے پانی کے تنازعات کو حل کرنے میں کمیٹی کو کئی سال لگ گئے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ کاویری پانی کے مسئلہ پر پورے ملک میں تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ ان تمام تنازعات کو حل کرنے کے لئے بین ریاستی دریا پانی کے تنازعات قانون 1916 پر پھر نظر ثانی کی جا رہی ہے ۔ اس میں تنازعہ یکسوئی کمیٹی قائم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی دو سال کے اندر کیس کو نمٹائے گی۔ مخصوص نوعیت کے حالات میں ایک سال کا مزید وقت دیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT