Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پانی کے سمپ میں گرنے پر خاتون کی موت

پانی کے سمپ میں گرنے پر خاتون کی موت

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 46 سالہ منجولہ جو حیات نگر علاقہ کے ساکن ایس چاری کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون آج پانی کے سمپ میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
لاپتہ شخص کی نعش برآمد
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو پر اسرار طور پر گذشتہ تین روز سے لاپتہ تھا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ شنکر جو روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ 23 اگست کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس عنبرپیٹ کے مطابق ایک اطلاع پر پولیس نے سری رام گوڑہ علاقہ سے شنکر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT