Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پانی کے کھڈ سے لاپتہ خاتون کی نعش برآمد

پانی کے کھڈ سے لاپتہ خاتون کی نعش برآمد

پپال گوڑہ کی ساکن خاتون کی موت پر پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 8 اگست (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے پانی کے ایک کھڈ سے خاتون کی نعش برآمد کرلیا ہے جو گذشتہ روز اپنے مکان سے نکلی تھی اور واپس نہیں آئی۔ پولیس نے اس خاتون کی شناخت 30 سالہ پاورتماں کی حیثیت سے کرلی ہے جو پپال گوڑہ علاقہ کے ساکن ملیاء کی بیوی تھی۔ یہ خاندان محبوب نگر سے تعلق رکھتا ہے جو چند روز قبل حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔ یہ خاندان محبوب نگر میں زرعی مزدوری کیا کرتا تھا۔ بارش اور مزدوری نہ ہونے کے سبب زندگی کے گذر بسر کیلئے انہوں نے نقل مقام کیا اور یہاں پپال گوڑہ میں رہنے لگے۔ شوہر آٹو چلایا کرتا تھا اور پاورتماں مزدوری کا کام کرتی تھی جو گذشتہ روز اپنے مکان سے نکلی اور واپس نہیں پہنچی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق مکان سے تھوڑی دور پر پانی کے ایک گڑھے سے اس خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT