Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / پانی کے گڑھے میں گرکر طالب علم فوت

پانی کے گڑھے میں گرکر طالب علم فوت

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) عمر کالونی ، پہاڑی شریف میں پیش آئے ایک واقع میں پانی کے گڑھے میں گرنے کے سبب مدرسہ کا ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ سید نصیر نے اپنے دوست سید شاکر کے ہمراہ علاقہ عمر کالونی میں پانی کے گڑھے میں اُتر کر منہ ہاتھ دھونے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ نصیر کے دوست نے اس حادثہ سے متعلق تفصیلات اس کے والدین کو بتائی اور پولیس پہاڑی شریف کو بھی آگاہ کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ منتقل کیا ۔

پیٹ درد سے پریشان خاتون کی خودسوزی
حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) شدید پیٹ کے درد سے پریشان ایک شادی شدہ خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ پی انیتا ساکن بیرامل گوڑہ نے آج خود پر کیروسن چھڑک کر آگ لگالی ۔ شوہر سرینواس کی جانب سے اطلاع دئے جانے پر ایل بی نگر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مشتہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT