Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پاپا لال کھمم کے میئر اور مرلی ڈپٹی میئر منتخب

پاپا لال کھمم کے میئر اور مرلی ڈپٹی میئر منتخب

حیدرآباد 15 مارچ (این ایس ایس) کھمم میونسپل کارپوریشن کے میئر کی حیثیت سے آج ڈاکٹر پاپا لال کو منتخب کرلیا گیا اور بی مرلی ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ ان دونوں کا متفقہ انتخاب عمل میں آیا۔ کمشنر کارپوریشن وینو گوپال ریڈی نے انھیں حلف دلایا۔ وزیر عمارات و شوارع نملا ناگیشور راؤ، ارکان قانون ساز کونسل لکشمی نارائنا اور راجیشور ریڈی نے پاپا لال اور مرلی کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT