Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / پاپوانیوگنی کی جیل سے فرار قیدیوں پر فائرنگ ، 17 ہلاک

پاپوانیوگنی کی جیل سے فرار قیدیوں پر فائرنگ ، 17 ہلاک

سڈنی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاپوانیوگنی کی ایک جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں پر کی گئی فائرنگ میں 17 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 57 قیدی ہنوز مفرور ہیں۔ جمعہ کے روز پیسیفک ملک کے سب سے بڑے شہر لائی میں واقع بوئیمو جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس کے فوری بعد جیل کے رکھوالوں اور وارڈنس نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ دریں اثناء پی این جی پوسٹ کوریئر اور دی نیشنل نامی اخبارات نے مقامی پولیس کے حوالے سے 17 قیدیوں کے ہلاک ہونے، تین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کئے جانے اور 57 قیدیوں کے ہنوز مفرور ہونے کی توثیق کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT