Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے زبردست جھٹکے

پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے زبردست جھٹکے

سڈنی، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے قریب بحر الکاہل کے علاقے میں آج پپوا نیو گنی میں زبردست زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ ہوائی میں واقع پیسفک سونامی انتباہ مرکز نے آج یہ اطلاع دی۔مرکز کے مطابق، اس زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 6.6درج کی گئی اور اس کا مرکز زمین سے 10 کلو میٹر نیچے تھا جو پاپوا نیو گنی کے مانوس جزیرہ کے قریب ہے ۔ اس سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT