Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سنگاپور، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحر الکاہل علاقے کے پاپوا نیو گنی میں رباؤل شہر میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیما پر ان کی شدت 6.7 درج کی گئی ۔امریکی محکمے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 33 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس میں کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ہوائی میں واقع بحر الکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے سے بحر الکاہل کے علاقے میں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔

سری لنکائی بحریہ نے تملناڈو کے مچھیروں کو گرفتار کرلیا
کولمبو / رامیشورم ۔ 13 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : سری لنکائی بحریہ نے تملناڈو کے سات مچھیروں کو سری لنکائی آبی حدود میں مچھلیاں پکڑنے پر گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائرکٹر فشریز گوپی ناتھ نے کہا کہ منڈپم کے ساکن مچھیرے سری لنکائی آبی حدود نیتدوتھیوو میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے جو اس جزیری ملک کے ساحل سے قریب ہے ۔ گرفتاری کے بعد انہیں کاگنے سنتھرائی بندرگاہ لیجایا گیا ۔ بحریہ نے مچھیروں کی دو کشتیوں کو بھی ضبط کرلیا ۔ 9 جولائی کو بھی جگت پٹنم کے تین مچھیروں کو سری لنکا کے شمالی علاقہ کرائی نگر سے مبینہ طور پر سری لنکائی آبی حدود میں مچھلیاں پکڑنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT