Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / پاکستان، افغان طالبان سے مذاکرات کا میزبان

پاکستان، افغان طالبان سے مذاکرات کا میزبان

اسلام آباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ہفتہ پاکستان، افغانستان امریکہ اور چین کا یہاں اہم اجلاس منعقد ہونے والا ہے جہاں افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کیلئے راہ ہموار کی جائے گی تاکہ جنگ زدہ افغانستان میں 15 سال سے جاری شورش کا خاتمہ کیا جاسکے۔ 23 فروری کو کواڈری لیٹرل کوآرڈینیشن گروپ (QCG) کے کابل میں ہو کے اجلاس کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا جہاں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مذاکرات کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ تاہم اس معاملہ میں مزید پیشرفت اس لئے نہیں کی جاسکی کیونکہ مذاکرات میں حصہ لینے سے طالبان نے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب یہ چار ملکی گروپ اس بات پر زائد توجہ مرکوز کرے گا کہ امن مذاکرات کو کس طرح مؤثر بنایا جائے۔ قبل ازیں بھی پاکستان کے زیراہتمام افغان طالبان اور حکومت افغانستان میں امن مذاکرات ہوچکے ہیں جو ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT