Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / پاکستانیوں کو ہندوستانی طبی ویزا کی عدم اجرائی

پاکستانیوں کو ہندوستانی طبی ویزا کی عدم اجرائی

اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی اور اظہار احتجاج
اسلام آباد۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے اپنے شہریوں کو ہندوستا ن میں علاج کے لئے طبی ویزا کی عدم اجرائی پر بطور احتجاج آج ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا ۔ جیو نیوز کے مطابق جگر اور قلب کے امراض میں مبتلاء ہزاروں پاکستانی شہری نئی دہلی، چینائی اور دیگر ہندوستانی شہروں کے بڑے دواخانوں میں علاج کرواتے ہیں اور وہ ویزا کی عدم اجرائی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ اس چینل نے عہدیداروں کے حوالہ سے کہا کہ ’’ ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کیلئے طبی ویزا کا حصول ناممکن بنادیاہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلام آباد میں متعینہ ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بامبا والا کو طلب کیا اور اس مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوسکی۔ دنیا ٹی وی نے بھی ہندوستانی ویزآ کے عمل کو مزید پیچیدہ بنانے کے لئے قواعد میں کئی تبدیلیاں کررہا ہے۔ اور گزشتہ دو ماہ کے دوران کسی بھی پاکستانی کو میڈیکل ویزا جاری نہیں کیا گیا۔‘‘ پاکستان نے ہندوستان کے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے طبی وجوہات پر ہندوستان کا سفر کرنے والے ہزاروں پاکستانی متاثر ہورہے ہیں۔ ہندوستان نے اپنے ایک شہری کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے اقدام میں پاکستان میں گرفتار کئے جانے کے بعد کئی باہمی سمجھوتوں کو معرض التواء رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT