Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی اداکاروں کو مہاراشٹرا میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا:شیوسینا

پاکستانی اداکاروں کو مہاراشٹرا میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا:شیوسینا

ممبئی ۔ 20 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کے دفتر پر شیوسینا کے احتجاج کے بعد پارٹی نے اپنے تازہ ہدف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹرا کی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی فنکار کو قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پارٹی کے شعبۂ فلم کے جنرل سکریٹری اکشئے برداپورکر نے کہا کہ شیوسینا پاکستانی اداکاروں کو ہندی فلموں میں کام کرنیکی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’رئیس‘‘ اور فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی تشہیر کی بھی اجازت نہیں دے گی جن کے ہیرو پاکستانی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT