Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / پاکستانی اداکارکے رمضان ٹی وی شو پر امتناع

پاکستانی اداکارکے رمضان ٹی وی شو پر امتناع

کراچی ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پاکستانی اداکار جسے مقبول عام رمضان ٹی وی شو کی میزبانی کرنے سے منع کردیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ پر کنٹرول کرنے والے محکمہ نے مبینہ طور پر ’’ ضابطہ اخلاق ‘‘ کی خلاف ورزی کی بناء پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ مبینہ طور پر اداکار نے متنازعہ مذہبی اور فرقہ وارانہ نظریات کو فروغ دیا تھا ۔پاکستان کی برقی ذرائع ابلاغ اتھاریٹی نے کہا کہ حمزہ علی عباسی کو مقبول عام رمضان ٹی وی شو کی میزبانی کرنے پر امتناع عائد کردیا گیا ہے کیونکہ ناظرین کی جانب سے متنازعہ مواد پیش کرنے کی بناء پر ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کئی شکایتیں وصول ہوئیں تھیں ۔ اقلیتی فرقہ ’’ احمدیوں ‘‘ پر جبر کے خلاف بیان دیتے ہوئے عباسی نے پاکستانی ناظرین کو حیران کردیا تھا ۔ عباسی نے تیقن دیاتھا کہ اُن کے شومیں متنازعہ اہانت مذہب قانون پر بھی کھل کر مباحث کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT