Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / پاکستانی افواج طالبان کی گاڈ فادر : ماہرخارجہ پالیسی

پاکستانی افواج طالبان کی گاڈ فادر : ماہرخارجہ پالیسی

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) خارجہ پالیسی کے ایک ماہر نے پاکستانی افواج کو طالبان کے ’’گاڈ فادر‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ جب تک پاکستانی افواج کے طرزفکر میں اصلاح نہیں کی جاتی اس وقت تک امریکہ کو اپنی حکمت عملی میں زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ اب افغانستان سے امریکی افواج کا بھی تخلیہ ہونے والا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں تحریر کئے گئے اپنے ایک مضمون میں فرید ذکریا نے وضاحت کی ہے کہ حکومت امریکہ کا یہ رجحان رہا ہیکہ وہ اس بات کا افشاء کرنا نہیں چاہتی کیونکہ اسے خود قطعی طور پر یہ معلوم نہیں ہے کہ ان حالات سے کس طرح نمٹا جائے۔ دوسری طرف پاکستانی افواج کو طالبان کا گاڈ فادر بھی قرار دیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی موجود ہے کہ جس قت امریکہ 1980ء میں افغانستان میں روسی فواج سے نبردآزما تھا اس وقت پاکستان ہی امریکہ کی تائید والے مجاہدین کا بیس تھا۔ 1989ء میں روس کے افغانستان سے پسپا ہونے کے بعد امریکہ نے بھی وہاں سے عاجلانہ طور پر رخصت ہونے میں عافیت سمجھی تھی اور اس کے بعد حکمت عملی کے اس خلاء کو پاکستان نے پُر کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT