Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی آرٹسٹوں پر حکومت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں

پاکستانی آرٹسٹوں پر حکومت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں

فلم سازوں کو عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے : وینکیا نائیڈو
نئی دہلی 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ہندوستان میں کام کرنے والے پاکستانی آرٹسٹوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ پاکستان کے آرٹسٹوں پر حکومت کی پابندی نہیں ہے تاہم فلم سازوں کو ازخود عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ ان پاکستانی آرٹسٹوں کی خدمات حاصل کرنے سے قبل ہندوستانی عوام کے جذبات کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔ انھوں نے یہ بھی محسوس کیاکہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے پروڈیوسروں اور ایم این ایس کے درمیان مصالحت کی کوشش کی تھی۔ ایسا کرنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ اگر فوجی ویلفیر فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپئے ادا کرنے پروڈیوسروں سے خواہش کی جاتی ہے تو اس میں کیا بُرائی ہے۔ اصولی طور پر نائیڈو نے کہاکہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں پر کوئی پابندی عائد کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ہندوستان میں کوئی بھی ملک کا آرٹسٹ کام کرسکتا ہے لیکن ایک ایسے وقت جب خفیہ جنگ چل رہی ہے تو پروڈیوسروں کو عوام کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے اور صورتحال کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔ عوام کہتے ہیں کہ فن کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتی ہیں جی ہاں آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن ملکوں کی سرحدیں ضرور ہوتی ہیں۔ یہی بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT