Monday , October 23 2017
Home / تفریح / پاکستانی ایکٹرس کی وجہ سری دیوی کی فلم ’’ماں‘‘ بھی مشکل میں

پاکستانی ایکٹرس کی وجہ سری دیوی کی فلم ’’ماں‘‘ بھی مشکل میں

سری دیوی کی نئی فلم بھی اب پاکستانی ایکٹرس کی وجہ سے مشکل میں دکھائی دیتی ہے جس کی شوٹنگ پچھلے ہفتہ ہی مکمل کرلی گئی ہے، لیکن ہند۔ پاک تناؤ کی وجہ روی اودھیاوار کی ہدایت میں بنی اس فلم کو بھی مشکلات کا سامنا دکھائی دیتا ہے۔ اس فلم میں پاکستانی ایکٹرس عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہر اور ساجل علی نے بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ کا مارچ میں ہی آغاز کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ماں کا کیا ہوگا۔

 

ساجد نڈیاڈوالا کی فلم سے سنیل شیٹی کے بیٹے کی لانچنگ

فلم میکر ساجد نڈیاڈوالا بالی ووڈ میں نئے چہروں کو اپنی فلموں کے ذریعہ متعارف کروانے کے لئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اب بالی ووڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹی  کے 20 سالہ بیٹے آہان کو اپنی فلم کے ذریعہ لانچ کریں گے۔ آہان نے امریکہ سے فلم میکنگ اور ایکٹنگ کا کورس مکمل کیا ہے۔ انہوںنے سلمان خان کی تربیت میں ایک سال تک اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی ہے اور مشہور کاسٹنگ ڈائرکٹر مکیش چھابرا کی ایکٹنگ کلاسیس بھی اینڈ کی ہیں ۔ واضح ہو کہ سلمان خان نے جہاں اتھیا شیٹی کو لانچ کیا تھا وہیں ساجد نڈیاڈ والا نے ٹائیگر شراف اور کیرتی سینن کو متعارف کروایا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT