Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی باکسر محمد وسیم دنیاکے نمبر ون باکسر بن گئے

پاکستانی باکسر محمد وسیم دنیاکے نمبر ون باکسر بن گئے

 

میکسیکو۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبرایک باکسربن گئے ہیں-میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔محمدوسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔ محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔ گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ جاریہ سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔محمد وسیم نے سلورفلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرنے پرخوشی کااظہار کیا ہے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فلائی ویٹ کیٹیگری میں نمبرون ہونامیرے لئے اعزازاورپاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے آئندہ ماہ جولائی میں ٹائٹل کادفاع کرناہے،جس کی فائٹ پاناما میں ہوگی جبکہ جاریہ سال کے آخرمیں میں گولڈٹائٹل کیلئے فائٹ میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT