Monday , September 25 2017
Home / پاکستان / پاکستانی بحریہ نے جہاز شکن میزائیل ’ ضرب ‘ کا کامیاب تجربہ کیا

پاکستانی بحریہ نے جہاز شکن میزائیل ’ ضرب ‘ کا کامیاب تجربہ کیا

اسلام آباد 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی بحریہ نے آج اپنے دفاعی میکانزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ساحل سے کام کرنے والی جہاز شکن میزائیل ’ضرب‘ کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ میزائیل ایک ساحلی مقام سے داغا گیا اور اس نے بحیرۂ عرب میں مقررہ نشانہ پر کامیابی سے ضرب لگائی ۔ بحریہ کے عہدیدار ایڈمیرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پاکستانی بحریہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں اس میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی بحریہ کی تیاری کو اس میزائیل تجربہ کی کامیابی کے بعد مزید اطمینان بخش قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT