Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی بحریہ کے ساتھ مذاکرات منسوخ

پاکستانی بحریہ کے ساتھ مذاکرات منسوخ

نئی دہلی ۔ 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے ہند ۔ پاک بحریہ سیکوریٹی مذاکرات کی میزبانی منسوخ کردی ۔ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے الزامات پر سزائے موت کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ پیدا شدہ تنازعہ کے پس منظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پاکستانی مری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی کا وفد 16 تا 19 اپریل نئی دہلی کا دورہ کرنے والا تھا ۔ کوسٹ گارڈ ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع نے وفد کے دورہ کو منظوری نہیں دی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT